غذائی ماہرین نے بھنڈی کو ہیروسبزی قرار دے دیا

Okra

Okra

نیویارک (جیوڈیسک) کھانے کے معاملے میں ہر شخص کی پسند ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کچھ لوگ بھنڈی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لیس دار ہونے کی وجہ سے اسے نا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین نے طبی فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیا ہے۔

امریکا میں غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اور گردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاؤ کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی کو چاہے سالن کے طور پر استعمال کیا جائے، تیل میں تلا جائے یا پھر اس کا اچار بنا کر کھایا جائے اس کے فوائد سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔