کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی کے سوا سندھ کے تمام بڑے شہروں کو غذائی اشیا کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا سامنا رہا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ مہنگائی نواب شاہ میں رہی جہاں گزشتہ ماہ غذائی اشیا 13.9فیصد مہنگی ہوئیں۔
اس کے علاوہ مٹھی میں بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 13.3 فی صد تک بڑھ گئیں۔سکھر میں یہ شرح 10.9 فیصد اور دادو میں 8.3 فیصد رہی۔ صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں8 فی صد اضافہ ہوا۔کراچی میں مہنگائی کی رفتار قدرے کم رہی اور مارچ کے دوران شہر میں غذائی اشیا 5.7 فیصد مہنگی ہوئیں۔