غلہ منڈی میں واقع کھوکھا مارکیٹ میں آتشزدگی ، درجن بھر کھوکھا جات جل کر خاکستر لاکھوں روپے کا نقصان
Posted on March 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل( میاں اسد حفیظ) غلہ منڈی میں واقع کھوکھا مارکیٹ میں آتشزدگی ، درجن بھر کھوکھا جات جل کر خاکستر لاکھوں روپے کا نقصان دو گھنٹے بعدریسیکو1122کی فائر بر یگیڈ ئز نے آگ پر قابو پالیا تفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل میں مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام کھوکھا مارکیٹ بنائی گئی ہے۔
کھوکھا مارکیٹ میں 9بجے کے قریب اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں کھوکھوں کواپنی لپیٹمیں لے لیا مارکیٹ میں کریانہ سٹور، کپڑے اور جنرل سٹور ز کے کھوکھاجات جل کر خاکستر ہو گئے، مقامی انتظامیہ کی اطلاع پرریسیکو 1122 اور فائر بریگیڈئز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
شہریوں نے عملہ کے ساتھ ملکر دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا محتاط اندازکے مطابق 50لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو ا، متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل میں فائر بریگیڈز کا عملہ موجود ہو نا چاہیے کیونکہ اب پیرمحل کو تحصیل کا درجہ بھی حاصل ہو چکا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پیرمحل ، ٹی ایم او کمالیہ ، ایس ایچ او موقع پر ہدایات دیتے رہے۔