غذائی قلت کے باعث مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو گئی

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (جیوڈیسک) سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار مزید ایک بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد 99 ہو گئی۔

حکومت سندھ کی لاپروائی اور عدم توجہ کے باعث ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور آج مزید ایک بچہ دوران علاج مٹھی کے سول اسپتال میں چل بسا جس کے بعد 20 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 99 بچوں سمیت 102 ہوگئی۔ گزشتہ تین ماہ سے غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی۔

واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کے چاروں تحصیلوں میں گزشتہ 2 سال سے قحط نے بدترین ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ اس دوران نومولود اور کمسن بچوں سمیت سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔