وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے توانائی پر اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں باتای گی اکہ اس سلسلے میں مکمل انتظامات کر لئے گئے ہیں کہ رات اڑھائی بجے سے صبح 4.30 بجے تک بجلی کی مسلسل فراہی ہو گی اور اسی طرح شام 6.30 سے 8.00 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اس سلسلے میں حکومت نے تمام تفصیلات طے کر لی ہیں تا کہ بجلی کی فراہمی میں کوئی کمی نا آئے اور تمام لوگ آرام سے رمضان شریف کے بابرکت ساعتوں سے مستفید ہو سکیں۔ بجلی کی سپلائی بڑھانے کے لئے حالیہ زیر گردش قرضوں کی ادائیی میں بہتری لائی جا چکی ہے جس سے اضافی بجلی حاصل ہو گی۔ اسکے علاوہ بھی حکومت اس سلسلے میں تیل کی سپلائی اور نجی پلانٹس سے بجلی کی سپلائی بہتر بنانے پر آمادہ کر چکی ہے۔