کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سے ٹیکسٹائل سمیت اہم مصنوعات کی ایکسپورٹ سال 2015-16 میں کم ہوگئیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ مالی سال 12.11 فیصد کمی سے 20 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے گزشتہ روز مختلف شعبوں کی برآمدات کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق مالی سال 2015-16 میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں 12.56 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال خوراک کی برآمدات 4 ارب 56 کروڑ 39لاکھ 6 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3 ارب 99کروڑ 5لاکھ 5ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔
فوڈ گروپ میں سب سے اہم چاول کی برآمد 8.60 فیصد کمی سے 1ارب 86 کروڑ 3لاکھ 17 ہزار ڈالر رہی، اس دوران 42 لاکھ 62ہزار 216 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا، باسمتی چاول کی برآمد 24 فیصد اور دیگر اقسام کے چاول کی برآمد 2.02 فیصد کم ہوئی، سی فوڈ، پھل، سبزیوں، تمباکو، گندم، تیل داربیج، چینی کی برآمد میں بھی کمی ہوئی صرف مصالحہ جات اور گوشت واسکی مصنوعات کی برآمد بالترتیب 15اور 11 فیصد بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق معیشت میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 7.42فیصدکمی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کی برآمد 13 ارب 45 کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 12 ارب 45 کروڑ 57 لاکھ 64 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔
روئی کی برآمد 48 فیصدکمی سے 7کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 32 فیصد کمی سے 1ارب 26 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 10 فیصد کمی سے 2ارب 21 کروڑ 45 لاکھ 65 ہزار ڈالر ڈالر، نٹ ویئر کی 1.54 فیصدکمی سے 2ارب 36 کروڑ 94 لاکھ 78 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 4.14 فیصدکمی سے 2 ارب 1 کروڑ 60 لاکھ 96 ہزار ڈالر، ٹاولز کی 0.41 فیصدکمی سے 79 کروڑ 38 لاکھ 98 ہزار ڈالر، خیمے وتار پولین 28.06 فیصد کمی سے 9کروڑ 10 لاکھ 55 ہزار ڈالر، آرٹ سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمد 12.89 فیصد کمی 28 کروڑ 79لاکھ 73 ہزار ڈالر اور میڈاپس کی ایکسپورٹ 3.5 فیصد کمی سے 63 کروڑ 20 لاکھ 12 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران صرف ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد 4.83فیصد کے اضافے سے 2ارب 19کروڑ 63لاکھ 12ہزار ڈالر تک پہنچی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال پٹرولیم گروپ و کوئلے کی مجموعی برآمد بھی 72.56فیصد کی کمی سے 16کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئی جبکہ قالین کی برآمد 18.23 فیصد گھٹ کر9کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ڈالر، کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹ 4.73 فیصد کم ہو کر32 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار ڈالر، خام چمڑے کی 25.92 فیصد کمی سے 36 کروڑ 25لاکھ 46 ہزار ڈالر اور چمڑے کی مصنوعات کی 12 فیصدکمی سے 52 کروڑ 60 لاکھ 63 ہزار ڈالر رہی، ایک سال کے دوران فٹ ویئر کی برآمد 16.68 فیصد، کیمیکل و ادویہ کی 18 فیصد، انجینئرنگ گڈز کی 15.34فیصد، جیولری کی 29 فیصد اور شیرے کی برآمد 16.54 فیصد گری جبکہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 27.58فیصدگھٹ کر 32 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار ڈالر اور گڑ و اسکی مصنوعات کی 56.42 فیصد کمی سے 2 کروڑ 49 لاکھ 43 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس دوران صرف سرجیکل گڈز اور میڈیکل آلات کی برآمد میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور جراحی وطبی آلات کی برآمد 34 کروڑ 11 لاکھ 33 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 35 کروڑ 83لاکھ 14 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔