فول پروف سیکورٹی کے لئے سابق صدر کی درخواست منظور

President Asif Ali Zardari

President Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو ذاتی خرچ پر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی فول پروف سیکورٹی کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے انہیں بلٹ پروف گاڑی رکنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے سیکورٹی اداروں کو سابق صدر اور ان کے اہلخانہ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اٹارنی ابوبکر زرداری کے توسط سے آج سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک میں امان و امان کی صورتحال کافی خراب ہے۔

آئے روز کسی نہ کسی سیاسی رہنما پر دہشت گرد حملہ کر دیتے ہیں۔ سابق صدر ہونے کے باوجود انہیں صرف دو گن مین فراہم کئے گئے ہیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ دہشت گرد کسی وقت بھی انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں، یہ وہی قوتیں ہیں جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا تھا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف کئی اقدامات کئے تھے جس کے باعث انہیں اور ان کے خاندان کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔ انہیں کالے شیشوں والی بلٹ پروف گاڑی اور ذاتی خرچ پر سیکورٹی رکھنے کی اجازت دی جائے۔