فٹبال 2014۔ اٹلی نے انگلینڈ کو 1 -2 سےشکست دیدی

Football

Football

ساؤ پولو (جیوڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ورلڈکپ 2014 ء کا اہم ترین ٹاکرا ہوا اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔

آغاز سے ہی میچ میں خوب پھرتی دیکھنے میں آئی، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں تاہم پہلی کامیابی اٹلی کے مارکیسیو کو ملی جنہوں نے 35 ویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا۔

انگلینڈ کے اسٹریج نے ٹھیک 2 منٹ بعد 37 ویں منٹ میں گول کرکے حساب چکتا کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ میں مایاناز اسٹرائیکر بیلوٹیلی نے دوسرا گول کر کے اٹلی کو برتری دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔