کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساحل محمد فٹ بال کلب کورنگی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت چیئر مین جہانگیر حسین منعقد ہوا جس میں جس میں تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کثرت رائے سے کلب کے نئے عہدیداروں کو چنائو عمل میں لایا گیا ۔جس کے مطابق ساحل محمڈن فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رفیق ،چیئر مین جہانگیر حسین ،صدر محمد جمیل ،نائب صدور حافظ امان اللہ ،محمد سلیم اور نور محمد ،جنرل سیکریٹری ابو الحسن ،جوائنٹ سیکریٹری ایات اللہ راہی ،کوچ محمد یوسف اور محمد مصطفی ہونگے۔
جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں جعفر عالم کپتان ،یوسف سنیئر نائب کپتان ،محمد رفیق ،عبداللہ،محمد یونس ،حمید حسین ،یامین ،راشد ،شبیر ،نور عالم ،عرفان ،عرفان صدیقی ،محمد ادریس ،محمد عرفان ،عبدالرحمن ،محمد ابراہیم ،عبدالمجید ،محمد اسماعیل ،محمد سلمان ،محمد روشن ،محمد شاہد اور عطا اللہ شامل ہونگے۔