فٹ بال ایسوسی ایشن کپ: لیورپول نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی

Liverpool

Liverpool

لندن (جیوڈیسک) لیورپول کی ٹیم نے فٹ بال ایسو سی ایشن کپ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، ٹوٹنم اور برنلے کا میچ برابری پر ختم ہوا۔

لندن میں ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں لیور پول کا مقابلہ ومبلڈن سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ لیور پول کلب میں اپنا آخری سیزن کھیلنے والے سٹیوج جیرارڈ نے 12 ویں منٹ میں گول سکور کیا۔

ومبلڈن کے ایکن فینوا نے 36 ویں منٹ میں گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔ میچ کے 62 ویں منٹ میں سٹیون نے شاندار کک لگا کر دوسری بار گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور ٹیم کی فتح کا باعث بنی۔

تیسرے راؤنڈ ہی میں ٹوٹنہم اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ایک ایک سے برابر ہو گیا ۔ ٹوٹنم کی جانب سے نیسر شاڈی نے جبکہ برنلے کے سٹرائیکر ووکس نے ایک گول سکور کیا۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور میچ کھیلا جائے گا۔