فٹ بال چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے سیلٹک کو ہرا دیا

Champions League football

Champions League football

بارسلونا (جیوڈیسک) بارسلونا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیلٹک کے خلاف کامیابی سمیٹ لی۔ چیمپئنز لیگ کے گروپ ایچ میں بارسلونا اور سیلٹک کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

سیلٹک پارک میں دونوں ٹیموں کے علاوہ شائقین بھی بہت پرجوش نظر آئے۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس سے میچ زیادہ دلچسپ ہو گیا۔ میچ کے 75 ویں منٹ میں فیبرگاس نے گول اسکور کر کے 10 رکنی میزبان ٹیم پر فتح دلائی۔