کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری “تیسرا نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ “میں دو پری کواٹر فائنل مقابلے کے فیصلے ہوگئے۔
پہلے میچ میں پاک بلوچ کلب حب نے مضبوط حریف یونائٹیڈ بلدیہ کلب کو پنالٹی ککس پر5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں جبکہ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں حب شاہین کمبائنڈ نے باآسانی بلدیہ بیلہ کلب کو 6-0سے شیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگی بنالی۔
کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے معروف سماجی شخصیت کونسلر افضل رونجو کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر خدا بخش بلوچ و دیگر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالجبار ،داہوار بلوچ ،کریم بلوچ اور نبی وارث نے انجام دیئے۔