نیشنل بنک انٹر کلب لسبیلہ فٹ بال چمپئن شپ سیمی فائنل کی دوڑ کا آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعائون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری “تیسری نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ “کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کھوسہ کون کلب بیلہ نے ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مضبوط حریف بلوچ یونائٹیڈ کلب حب کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے ای دوسرے پر ثبقت لے جانے کے لئے سر توڑ کوشش کیا کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم کی جانب سے شکیل انور نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا نے میں نمایاں کردار ادا کیا

کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء ابقال توصیف سے دنوں ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا میچ میں ریفری کے فرائض عبدالجبار دہوار نے اپنے معائونین نبی وارث اور عبدالکریم بلوچ کے ساتھ انجام دیئے۔