فٹبال کلب آئیکس ایمسٹرڈیم نے ڈچ لیگ ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کر لی

Football

(جیو ڈیسک)فٹبال کلب آئیکس ایمسٹرڈیم نے ڈچ لیگ ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کر لی، ادھر پی ایس وی نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے فیصلہ کن میچ میں آئیکس ایمسٹرڈیم نے خوب اپنی برتری دکھائی۔

انہوں نے اپنے جوش کا خوب مظاہرہ کیا اور حریف ولیم ٹو ٹلبرگ کے خلاف پانچ صفر کی شاندار فتح سمیٹی۔ آئیکس ایمسٹرڈیم کی یہ مسلسل تیسری ٹائٹل جیت ہے جبکہ ایونٹ میں ان کی فتوحات کی تعداد بتیس ہو گئی ہے۔

اس یادگار کامیابی پر فاتح کھلاڑیوں نے زبردست جشن منایا۔ ادھر ایندھون میں میں پی ایس وی نے اپنی سرزمین اور اپنے شائقین کے سامنے مدمقابل کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ پی ایس وی کی اس جیت نے انہیں پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن دلا دی جبکہ فاتح کھلاڑیوں نے چیمپئنز لیگ کے آئندہ سیزن کے لئے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔