لندن (جیوڈیسک) ویمبلے اسٹیڈیم میں فٹبال کے سنسی خیز میچ میں دنیا کی دو بڑی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ ایف اے کپ کا فائنل آرسنل اور چیلسی کے درمیان کھیلا گیا۔
آرسنل کے سینچز نے چوتھے منٹ میں گول کر کے آغاز میں ہی اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ برتری کو ختم کرنے کے لئے دوسرے ہاف کے آغاز میں چیلسی نے مخالف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ چیلسی کے ڈیگو کوسٹا نے گیند کو جال میں ڈال کر اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔
طویل عرصے سے گیم سے باہر رہنے والے رامسے اس وقت ہیرو بن گئے جب انھوں نے 79ویں منٹ میں بال مخالف ٹیم کے جال کے پار پہنچائی۔ رامسے کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور اس کے ساتھ ہی دو ایک کی جیت سے آرسنل نے ایف اے کپ میں 13ویں بار چیمپئن بن کر تاریخ رقم کر دی۔