فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے با بو فیروز کی خدمات قابل تحسین ہے۔اقبال شریف

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے جوائنٹ سیکریٹری اقبال شریف نے کہا ہے کہ کلب کے جنرل سیکریٹری اور معروف فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائزر با بو فیروز جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور فٹ بال کی تمام سرگرمیاں ترک کرکے اپنی رہائش گاہ کورنگی نمبر6سیکٹر 51-Bکوارٹر نمبر 502 نزد مسجد مقدس میں آرام پذیر ہیں اقبال شریف نے تمام فٹ بال کلبز ،فٹ بال شائقین اور عوام سے اپیل کی ہے

با بو فیروز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں اقبال شریف نے کہاکہ با بو فیروز کی لانڈھی اور کورنگی میں فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہے اللہ تعالیٰ ان کی جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔