الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ٹورنامنٹ میں ضلع کورنگی کی 16 معروف فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد سے لانڈھی کورنگی اور شاہ فیصل کے کھلاڑیوں اور فٹ بال شائقین میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ان خیالات کا اظہار شہر قائد کی معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں با بو فیروز نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کو شہر قائد کا یادگار فٹ بال ایونٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے اس بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لئے تعاون کرنے پرڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج الدین،وسیم الدین ضلع انتظامیہ کورنگی کے تمام افسران ،ٹورنامنٹ کے تمام آفیشل مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کا یاد گاری ٹورنامنٹ کا انعقاد کراکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com