ساو پالو (جیوڈیسک) برازیل میں فٹ بال کی تاریخی اشیا کو ساو پالو میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔”فٹ بال آن پیپر “کے عنوان سے سجائی گئی۔
اس نمائش میں برازیلین فٹ بال کی تاریخی دستاویزات، 1930 سے 2010 کے ورلڈ کپ میچوں کے ٹکٹ، ٹریڈنگ کارڈ، ڈاک ٹکٹ اور دیگر اشیا رکھی گئی ہیں۔
برازیل میں فٹ بال کو جنون کی حد تک پسند کیا جا تا ہے۔ یہ شاندار نمائش تاریخی اشیا اکٹھے کرنے والے 12 افراد اور پانچ فٹ بال کلبوں کی مدد سے سجائی گئی ہے۔