بوگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیاکی واکا واکا گرل شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بال کی شکر گزار ہے جس نے اس کو جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا نے بتایا ہے کہ ،نہ میں پچھلے فٹ بال عالمی کپ متعقدہ جنوبی افریقہ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرتی نہ مجھے اپنا مستقبل کا شوہر مل پاتا۔
37 سالہ گلوکارہ کا سپین کے فٹ بالر شوہر گیرارڈ پیکوئے سے ڈیڑھ برس کا ایک بچہ میلان ہے۔ کہتی ہے کہ اگر میں پچھلی عالمی کپ کی تقریب میں شامل نہ ہوتی تو مجھے گیرارڈ نہ ملتا۔
یاد رہے کہ شکیرا نے اس سے قبل 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب میں بھی پررفارم کیا تھا ، جب کہ گزشتہ اتوار کو برازیل میں ختم ہونے والے عالمی کپ کی تقریب میں بھی گایا تھا۔ اس طرح اس نے پچھلے تینوں عالمی کپ میں پرفارم کر کے ہیٹ ٹرک بھی کر لی ہے۔