ناتال (جیوڈیسک) جاپان اور یونان کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِمقابل تھیں۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے اس آخری میچ میں جاپان کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسے گول کرنے کے متعدد اچھے مواقع بھی ملے مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکی۔
یونانی ٹیم نے اس میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ہاف میں جاپانی کھلاڑیوں کو خطرناک طریقے سے گرانے پر ریفری نے یونان کے کپتان کاٹسوریناس کو پیلا کارڈ اور ساتھ ہی لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ اس کے بعد یونانی ٹیم یہ میچ اپنے ریگولر کپتان کے بغیر اور دس کھلاڑیوں سے کھیلی۔
پہلے ہاف میں جاپان کے اچھے کھیل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں جاپانیوں کی گیند پر قبضہ کی شرح 75 فیصد رہی جبکہ بقیہ 25 فیصد وقت گیند یونان کے حصے میں آئی۔ تاہم دونوں ٹیموں نے اس ہاف میں دس سے زائد فاول بھی کیے۔