ارجنٹائن (اصل میڈیا ڈیسک) ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کیا واقعی موت کی وجہ طبعی محرکات ہیں۔
گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال ہو گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق فٹبال اسٹار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
ادھر صدارتی محل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائے گا، اسپورٹس ہیرو کی میت آج سے ہفتے تک صدارتی محل میں رکھی جائے گی۔