میڈرڈ (جیوڈیسک) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ میں کوچنگ کے فرائض اب لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیدان سرانجام دیں گے۔ زیدان کا کہنا ہے کہ میں اس کام میں اپنا دل اور جان لگا دوں گا تا کہ ہر چیز ٹھیک انداز میں ہو۔
خیال رہے کہ رافیل بینٹیز روایتی حریف بارسلونا کے ہاتھوں شکست کے بعد سخت تنقید کی زد میں تھے۔ رافیل بینٹیز صرف سات ماہ تک اس عہدے پر فرائض سرانجام دے سکے۔
ریال میڈرڈ کی طرف سے بطور کھلاڑی کھیلتے ہوئے زیدان کا شمار مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ریال میڈرڈ نے 2001ء میں زین الدین زیدان کی ٹیم میں شمولیت کے لیے اطالوی کلب یووینٹس کو ریکارڈ چار کروڑ 58 لاکھ پاؤنڈ ادا کیے تھے۔
سابق فرانسیسی کھلاڑی فرانس کی سن 1998ء میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ماضی میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔