ارجنٹینا (جیوڈیسک) ارجنٹائن کا ایک فٹ بالر ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد غلطی سے دوسرے کھلاڑی کی کہنی سے سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ ارجنٹینا کے ویلا ایلزا صوبے میں پیش آیا، جہاں سان جارج اور ڈیفینسو روز کلب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔ اس دوران سان جارج کلب کے چوبیس سالہ کھلاڑی مائیکل فیور کی بال چھیننے کی کوشش کرنے والے حریف کھلاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ دونوں میں تلخ کلامی ہورہی تھی کہ دور سے بھاگ کر آتے ایک کھلاڑی نے مائیکل کے سر پر غلطی سے کہنی مار دی، اچانک حملے پر وہ دوبارہ زمین پر گر گئے۔
اس واقعہ کے بعد مائیکل فیور کو فوراً طبی امداد دینے کے لیے اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ افسوس ناک واقعے پر ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکل کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔