سڈنی (جیوڈیسک) انگلش فٹبالرز اور مقامی کلب کا کوچ بھی تحقیقات میں شامل، 10 برس جیل کی سزا ہوگی۔ میچ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے نتیجے میں آسٹریلین پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ وکٹوریا کی ریاستی پولیس کے مطابق پولیس نے یہ تمام گرفتاریاں سرچ وارنٹ جاری ہونے کے بعد میلبورن کے مختلف علاقوں میں کیں۔
فٹبال فیڈریشن آف آسٹریلیا کی اطلاع پر اس معاملے کی تحقیقات رواں برس اگست سے جاری ہیں۔ یاد رہے کہ ان تمام 10 افراد کو کئی میچوں کے نتائج گڑبڑ کرنے پر گرفتار کیا گیا اور اس فکسنگ پر دو ملین آسٹریلین ڈالر رقم لگائی گئی تھی۔ انگلش فٹبالرز اور مقامی کلب کے کوچ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ اگر جرم ثابت ہوا تو دس برس جیل کی سزا ہو گی۔