لزبن (جیوڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میگا ایونٹ سے پہلے اپنے ہی ساتھیوں سے خوفزدہ ہو گئے۔ انجری سے بچنے کے لیے الگ ٹریننگ شروع کر دی۔ پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ میں سب کی نظروں کا محور ہوں گے۔ مگر اسٹار فٹ بالر کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہیں۔
چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول داغنے والے کرسٹینانو رونالڈو ان دنوں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔ پرتگالی کپتان مزید انجریز سے بچنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنوں سے ہی احتیاط برتنا شروع کر دی ہے۔ پرتگال فٹ بال فیڈریشن کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو مزید انجری سے بچنے کے لیے اپنی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بجائے انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ پرتگال فٹ بال ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ سولہ جون کو جرمنی کے خلاف سیلواڈور میں کھیلے گا۔