فٹبال کھلاڑی جان ٹیری کے خوابوں کا محل تیار

John Terry

John Terry

صحیح کہتے ہیں کہ خدا جب حسن دیتا ہے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے۔ فٹبال کلب چیلسی کے سپر سٹار جان ٹیری 9 بیڈ روم کے محل نما گھر میں رہنے لگے۔ نسلی تعصبات کے باعث متنازع کھلاڑی چیلسی کلب کے سپر سٹار ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اپنے پرانے گھر میں رہتے ہوئے اکتاہٹ کا شکار ہو گئے جسے انہوں نے باون اعشاریہ پانچ لاکھ پانڈ میں فروخت کر دیا۔ لاکھوں فٹبال شائقین کی آنکھ کا تارے جان ٹیری نے اپنے خوابوں کے تاج محل کو حقیقت کا رنگ دیدیا۔

نجی سڑک کی نکڑ پر تیار اس عالیشان محل میں زندگی کی ہر آسائش اور خواہش کو پورا کیا جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہیں گے۔ دو سال میں مکمل ہونے والے اس تخیلاتی محل میں 33 ضرب 40 فٹ کا اِنڈور سوئمنگ پول، آٹھ ڈریسنگ روم، نو بیڈ روم کے علاوہ وسیع و عریض سینما گھر اور قدرتی حسن سے سجی مصنوعی جھیل بھی تیار کی گئی ہے۔ تصوراتی محل نما میں بسیرا کرنے والے جان ٹیری کوئی پہلے کھلاڑی نہیں بلکہ ڈیوڈ بیکھم، ٹائیگر ووڈز اور حتی کہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی دولت اور شہرت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔