فٹبال پریمئر لیگ، یکم جنوری کو دس میچز کھیلے جائیں گے

Football Premier League

Football Premier League

چیلسی (جیوڈیسک) فٹبال پریمئر لیگ کے کو یکم جنوری دوہزار پندرہ 10 میچز کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی سر فہرست ہے۔

گزشتہ روز دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال کے دس میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ مقررہ وقت تک سر توڑ کوشش کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔

پوائنٹ ٹیبل کی نمبر ایک چیلسی کا ساؤتھمپٹن کا میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہو گیا۔ سندر لینڈ اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا۔ سٹوک سٹی، آرسنل اور نیو کاسل نے اپنے میچ جیت لیے۔