فٹ بال پریمئر لیگ، لیور پول اور سوانسی کا میچ برابری پر ختم

Premier League Football

Premier League Football

لیور پول(جیوڈیسک) فٹ بال پریمئر لیگ میں لیور پول اور سوانسی کا میچ دو دو کی برابری پر ختم ہو گیا۔ لیور پول کے سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، مہمان سوانسی کے کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ انہوں نے دوسرے ہی منٹ میں گول کر دیا جس کے اگلے دو منٹ بعد لیور پول نے حساب برابر کر دیا۔

ایک ایک کے سکور نے فٹ بال مقابلے کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ چھتیسویں منٹ میں مہمان ٹیم نے ایک اور گول کر کے دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔ اسی سکور کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا، دوسرے ہاف آخری لمحات میں سوانسی نے گول کر دیا جس سے میچ دو دو گول سے بے نتیجہ ختم ہو گیا۔