فٹبال پریمئر لیگ: مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے پوائنٹس برابر

Football Premier League

Football Premier League

مانچسٹر (جیوڈیسک) سال 2015ء کے افتتاحی روز فٹبال پریمیئر لیگ کے دس میں سے نو مقابلوں تک صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے میچ جیت کر چیلسی کے برابر چھیالیس پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ دن کے پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی کا میچ 1-1 سے برابر رہا۔ کرسٹن پیلس اور آسٹن ولا کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔

ہل نے ایورٹن کو 0-2 سے مانچسٹر سٹی نے سندرلینڈ کو 2-3 سے ساؤتھمپٹن نے آرسنل کو 0-2 سے ہرا دیا۔ لیور پول اور لیسسٹر، نیوکاسل اور برنلے، کیو پی آر اور سوانسی جبکہ ویسٹ ہیم اور ویٹ بروم کا میچ بھی بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا۔