کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلا کوٹ یونین فٹ بال کلب کا سالانہ اجلاس زیر صدارت چیئر مین حاجی شریف منعقد ا ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے نو منتخب عہدیداران کا چنائو عمل میںلایا گیا۔
متفقہ فیصلے کے مطابق کلب کے سرپرست اعلیٰ خالد عثمان ،سرپرست امیر خان چانڈیو ،چیئر مین حاجی شریف ،سنیئر وائس چیئر مین محمد رفیق بابو ،وائس چیئر مین سلیم پیری ،جنرل سیکریٹری عبدالقیوم کوچ ،جوائنٹ سیکریٹری ذاہدحسین ،پروپگنڈہ سیکریٹری محمد حنیف ،خازن شاہ زیب ،کوچ جلال اعظم ،اسسٹنٹ کوچ جمیل غلام ،کپتان علی رضا شامل ہیں۔
آخر میں چیئر مین حاجی شریف نے تمام عہدیداروں کا باہمی اتفاق سے عہدیداروں کے چنائو اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے۔