برازیلیا (جیوڈیسک) فٹبال میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مقابلہ 8 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ میزبان برازیل اور جرمنی کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے میدان میں اتریں گی۔
کوارٹر فائنل راونڈ میں برازیل نے کولمبیا جبکہ جرمنی نے فرانس کو واپسی کا ٹکٹ تھمایا تھا۔ 9 جولائی کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنلز مقابلے میں ہالینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے مدمقابل ہوں گی۔
کوارٹر فائنلز میں لائنل میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے بیلجیئم کو ہرایا تھا تو ہالینڈ نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کوسٹاریکا کو ٹھکانے لگایا۔
سیمی فائنل کھیلنے والوں میں واحد ہالینڈ کی ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ چیمپئن نہیں بن سکی۔ اس سے پہلے برازیل 5 ، جرمنی 3 اور ارجنٹائن 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔