فٹ بال ٹورنامنٹ، بلوچ محمڈن ملیر نے بلوچ یوتھ گارڈن کو شکست دیکر 3 پوائنٹ حاصل کر لئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلے گئے لیگ میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے بلوچ یوتھ گارڈن کو 6-4سے شکست دیکر 3قیمتی پوائنٹ حاصل کر لئے کھیل کے دوران ابتداء ہی سے دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پورحملے کرکے گولوں کی برسات کر دی۔

بلوچ محمڈن ملیر کی جانب سے ولید نے دو جبکہ یاسر ،عمران ،آصف حاکم اور ظفر نے شاندار گول کئے جبکہ بلوچ یوتھ گاڈن کی جانب سے بلال احمد اور عامر نے ایک ایک اور اسلام نے دو گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پرنائب صدر ڈاکٹر عبدالحمید ،عبدالستار ،ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،رئیس احمد ،ایم اے خالد این بی پی ،منور خان اور دیگر موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری عمر بلوچ ،نصیر عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

NBP FOOTBALL TOURNAMENT

NBP FOOTBALL TOURNAMENT