کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے کلمت اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام”آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار افتتاح آج ہوگا ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اظہر اسپورٹس بمقابلہ خاصخیلی برادرز منعقد ہو گا۔
اس شاندار ایونٹ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبدالرزاق کرینگے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ساجد جوکھیو ،سلمان عبداللہ مراد ،ایم پی اے شائنہ شیر علی ،حاجی غلام مرتضیٰ ،نعمان عبداللہ مراد ،سردار اختر عارفانی ،امداد جوکھیو ،رئوف بلوچ،صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر فتح محمد بلوچ ،سیکریٹری شاہد تاج ،رفیق بلوچ اور دیگر شرکت کرینگے ۔جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔