شہدائے مواچھ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل بلے جی بلوچ نے جیت لیا

کراچی : غنی الیو ن فٹ بال کلب مواچھ گوٹھ کے زیر اہتمام آل کراچی شہداء مواچھ گوٹھ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلے جی بلوچ فٹ بال کلب نے مد مقابل شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل مضبوط ٹیم لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے زیر کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔دوران کھیل فاتح ٹیم بلے جی بلوچ فٹ بال کلب کی جانب سے عمران بلوچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کاوکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیا جبکہ لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کی جانب سے واحد گول شاکر لاشاری نے کیا۔

فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سنیٹر یوسف بلوچ ، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،صوبائی وزیر جاوید ناگوری ،رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ ،میونسپل کمشنر سائوتھ محمد رئیسی نے فاتح اور رنر اِپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فٹ بال غریب نوجوانوں کا کھیل ہے اس کی ترقی اور فروغ کے لئے سرپرستی جاری رکھے گے کھیل کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے نجات دلا ئیں گے ،نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ فٹ بال کے فروغ کے لئے گرائونڈ کی تعمیر وترقی یقینی بنا ئیں گیاس موقع پر تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-90کے صدر لیاقت علی آسکانی ،سندھ کونسل کے رکن عدنان بلوچ ،سوئڈن سے آئے ہوئے مہمان مہندی خان ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،ممبر رضا خان ،سابقہ فٹ بالر مراد بخش مکوہ ،چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ غلاب بلوچ ،آرگنائزنگ سیکریٹری سلیم سماء اور فٹ بال سے وابستہ دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔

اس موقع پر سنیٹر یوسف بلوچ ،ایم این اے شاہ جہاں بلوچ ،صوبائی وزیر جاوید ناگوری اور ایم پی اے ثانیہ ناز بلوچ نے مواچھ گوٹھ فٹ بال گرائونڈ کی تعمیر و ترقی کا اعلان کیا اور فٹ بال کے اس شاندار ایونٹ کو سجانے پر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ایریا PS-90کے صدر لیاقت علی آسکانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔