فٹبال ٹورنامنٹ حق نواز خان لودھی صدر لودھی برادری کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا

کراچی : حاجی محمد اسلم خان لودھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ حق نواز خان لودھی صدر لودھی برادری کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا اس ٹورنامنٹ کا فائنل لودھی ٹائیگر کورنگی 4 اور11/A ہٹلر نارتھ کراچی کے مابین انصار برادرز گرائونڈ کورنگی 5 پر کھیلا گیا۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل لودھی ٹائیگر کورنگی 4 نے با آسا نی 4-0 سے 11/A ہٹلر نارتھ کراچی کو زیر کرلیا اور ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت عمدہ تھی اور ان نوجوانوں کو اسپورٹس کی مزید سہولیات فراہم کی جائیں تو ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکرو فلسفے کے اصولوں کے تحت دن رات عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل کے فروغ کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ جو مقابلے یہاں ہوئے ہیں وہ اچھے ماحول میں ہوئے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی بھر پور توجہ دیں۔