میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) امرت نگر 133 سولہ ایل میں منعقدہ چوتھے آل پنجاب سلیم شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے پانچویں روز کا واحد میچ میزبان ٹیم سلیم شہید فٹبال کلب امرت نگر اوراتحاد فٹبال کلب خانیوال کے درمیان کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لئے شائقینِ فٹ بال کی ایک کثیر تعداد امرت نگر سٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ اِس موقع پر سٹیڈیم کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔میچ کے پہلے ہاف کے شروع میںہی سلیم شہید کلب کے کھلاڑیوں نے انتہائی پروفیشنل انداز میں کھیلتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔تاہم میچ ختم ہونے سے محض چند منٹ پہلے اتحاد فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول کی مدد سے مقامی ٹیم کی برتری ختم کردی ۔لہذا اس سنسنی خیز میچ کا فیصلہ پنلٹی کِکس پر ہونا قرار پایا۔اِس مرحلے پر میزبان ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی جادوئی شوٹس نے کام دکھایا اور یوں سلیم شہید فٹبال کلب نے پنلٹی کِکس پر یہ اہم میچ جیت لیا۔