کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اور کاٹھور کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے کاٹھور ڈسٹرکٹ ملیر میں جاری آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب کلمت اسٹار نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل احمد دائو د فٹ بال کلب کو 2-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے ذین خان اور انٹر نیشنل کھلاڑی اظہر نے خوبصورت گول اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں مزمل شہید فٹ بال کلب نے جیلانی اسپورٹس ایف سی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی ۔کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جبکہ تیسرے میچ میں ینگ نورانی ایف سی نے پنالٹی ککس پر ڈی سی اسپورٹس ایف سی کو 4-3سے ہرا دیا مقابلہ بغیر کسی گول کے برا برہ پر ختم ہوا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنما اشرف ولی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔