کراچی (اسٹاف رپورٹر) محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جاری “پہلا آل پاکستان این بی پی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم نے مد مقابل واپڈا کے خلاف 2-0سے فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پ سیٹ کردیا۔
کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے 51ویں منٹ میں فارورڈ آصف نے جبکہ دوسر گول 79ویں منٹ میں فارورڈ نعمان نے اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا دوسرا میچ پاکستان پولیس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مابین کھیلا گیا جو کے برابری پر ختم ہوا دوران کھیل پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز مین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ان کے فارورڈ نے گول اسکور کرکے برتری دلا دی مگر صرف 10منٹ بعد پاکستان پولیس کے فارورڈ عبدالواصف نے اس برتری کا خاتمہ کردیا اور جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا اس طرح یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق چیف سلیکٹر اور انٹر نیشنل فٹ بالر کرنل (ر) یونس چنگیزی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا اس موقع پر قمر علی قریشی ،حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
کرنل یونس چنگیزی کے کہاکہ این بی پی شعبہ اسپورٹس نے پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے فٹ بال کے فروغ کے لئے ایک مثبت اقدام کیا ہے میں اپنی اور فٹ بال کے حلقوں کی جانب سے نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کو اس شاندار میگا ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہیں اور نیشنل بنک نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ سجاکر فٹ بال کھیل کو زندہ کردیا ہے کرنل چنگیزی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ملک کو عظیم فٹ بالر میسر آئیں گے اور یہ ٹورنامنٹ تاریخی ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔
قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں اور منتظمین نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی والدین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر