کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں لانڈھی کی معروف نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل مسلم اسٹار لانڈھی نے ایک سخت مقابلے کے بعد شمع مسلم اورنگی ٹائون کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد مبارک اور محمد رفیق نے خوبصورت گول کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول صدام نے اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گلشن ملت کورنگی عرصہ دراز کے بعد کھیلتے ہوئے مضبوط حریف ینگ آزاد کورنگی کو 4-2سے شکست دیدی گلشن ملت کورنگی کے سعید الحق نے دو جبکہ محمد جاوید نے ایک گول اور ایک گول اون ہوا ،ینگ آزاد کی جانب سے رحیم اور سعد نے گول کئے دیگر میچوں میں ینگ عزیز آباد نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم عثمان شہید کلب کیماڑی کو 4-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے منیب حسن ،جمعہ خان اور عبدالولی نے گول کئے عثمان شہید کا واحد گول حسین خان نے اسکور کیا۔
ایک اور میچ میں کورنگی گرین نے پیر بخش بلوچ کو 2-0سے زیر کردیا کورنگی گرین کے ابراہیم اور محمد سلمان نے گول کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء محمد یاسن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مسلم اسٹار کلب کے عہدیداران صدر محمد امین ،کوچ محمد ارشد ،نائب صدر محمد شاہد ،چیئر مین محمد رفیق ،امیر حمزہ ،جوائنٹ سیکریٹری سعید عالم اور جنرل سیکریٹری ایچ ایم حنیف بھی موجود تھے ۔ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی اور محمدسلم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم گھانچی اور فرید الحق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج ینگ بلال لانڈھی کا مقابلہ کوہاٹ اسپورٹس اور کلفٹن شاہین کا مقابلہ فرینڈز کلب سے ہو گا۔