کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم رحیم محمڈن نے مد مقابل لعل اسپورٹس ڈالمیا کو 8-1کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا کھیل کے دوران پورے میچ میں لعل اسپورٹس کی کھلاڑی کو ئی خاص کھیل نہ پیش کرسکے اور رحیم محمڈن کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی جبکہ رحیم محمڈن کھیل پر مکمل چھائی رہے اور یکے بعد دیگر گولوں کی برسات کرتی رہی۔
رحیم محمڈن کی جانب سے محمد اکرم نے 3جبکہ آفتاب عالم ،محمد رفیق ،ذیشان ،وسیم اور زاہد نے ایک ایک گول اسکور کئے کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک ملیر سٹی برانچ کے منیجر سید رضا عابد شاہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر آپریشن منیجر زبیر احمد صدیقی ،ایم اے خالد منیجر پاک ہزارہ کلب کوئٹہ منظور حسین اور ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل فائٹر نے مضبوط حریف آل برادرز ملیر کو پنالٹی ککس پر 2-1سے ہرا دیا کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہاٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ ،خالد ممتاز جمی،سراج الدین طالب اور فہیم صدیقی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔