کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں 4مضبوط و معروف ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
گزشتہ روز ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے پر کوارٹر فائنل مقابلے میں بنارس کی معروف ٹیم شہباز گرین نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد بلوچ یوتھ ملیر کو پنالٹی ککس پر 3-0سے ہرا دیا کھیل کے دوران مقابلہ1-1سے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر فیصلہ ہو ا۔دوسرے پری کوارٹر فائنل میں عرفان میموریل نے باآسانی کمزور حریف کالونی یوتھ کلب کو 7-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے فضل بلوچ نے 3جبکہ انعام الحق نے دو اور عتیق اور اصغر نے ایک ایک گول اسکور کئے۔
کالونی یوتھ کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی تیسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ینگ پی آئی بی نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل صاحبدا د محمڈن کو پنالٹی ککس پر4-3یستانسے زیر کردیا کھیل کے دوران مقابلہ 2-2سے برابر رہا ینگ پی آئی بی کی جانب سے ذوہیب اور ذبیع اللہ نے گول کئے۔
جبکہ صاحبداد محمڈن کے وقار نے دو گول اسکور کئے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ماری پور گرین بلوچ کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے لقمان اور سید سلطان نے خوبصورت گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ،عبدالغفور بلوچ ،عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میش کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔