کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے زیر اہتمام اوریژن ایکس پروڈکشن کے تعاون سے کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری عمر ایسوسی ایٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ملیر شاہین نے مد مقابل مضبوط حریف گلشن سوکر کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے ذاکر اور امان اللہ نے گول کئے جبکہ دوران کھیل ملیر شاہین کے اسٹرائیکر کھلاڑی ذاکر کو ریفری نے ریڈ کارڈ کا سامنا کراتے ہوئے گرائونڈ بدر کیا ۔کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل جو کہ شفیع محمڈن اور کیماڑی کے مابین کھیلا گیا بارش کے باعث ختم کرایا گیا اب یہ مقابلہ دوبارہ کھیلا جائیگا
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سلیم پٹنی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حسن بلوچ،،سیکریٹری ویسٹ رحیم بخش ،نائب صدور ویسٹ عمر زادہ روغانی،رحمت بلوچ ،کوچ نیشنل بنک ناصر اسماعیل ،چیئر مین ریفریز ایسوسی ایشن ویسٹ چوہدری اسرار ،ممبر ڈسٹرکٹ ویسٹ رضا خان ،سلیم سمار ،مراد بخش بلوچ ،اور میڈیا کوارڈینٹرشیر افضل بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں شفیع محمڈن نے چنیسر بلو وک پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی۔
دوسرے میچ میں کیماڑی محمڈن نے مضبوط حریف حیدری بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-3سے زیر کردیا جبکہ اختتامی میچ میں ملیر شاہین نے بلوچ یوتھ گارڈ کو بھی پنالٹی ککس پر شکست دیدی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سلیم فیض ،عبدالکریم،نذر شباب ،عدنان خان ،فضل بلوچ ،عبدالباقی،جلال،محمد انور ،نصیر الدین ،شاہنواز ،عبدالخالق ،سلیم موسیٰ اور محمد علی شاہ نے انجام دیا ۔جبکہ میچ کمشنر اقبال منہاس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔