فٹبال ورلڈ کپ: الجزائر نے جنوبی کوریا کو چار دو سے شکست دیدی

Football

Football

سائوپالو (جیوڈیسک) الجزائر نے جنوبی کوریا کو چار دو سے شکست دے دی،گروپ ایچ کی ٹیمیں جنوبی کوریا اور الجزائر جب میدان میں ایک دوسرے کے سامنے اتریں تو الجزائر کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مخالف ٹیم پر ایک کے بعد ایک حملہ کیا۔

پہلے 25 منٹ میں ناکام حملوں کے بعد 26 ویں منٹ میںالجزائر کے اسلام سلیمانی پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی کوریا کی ٹیم ابھی سنبھلنے بھی نہ پائی تھی کہ دو منٹ بعد ہی 28 ویں منٹ میں رفیق ہلیش نے دوسرا گول مار کر الجزائر کو دو گول کی برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل الجزائر کی جانب سے اسلام سلیمانی کے پاس پر عبدالمومن نے تیسرا گول داغ کر جنوبی کوریا پر مزید دبائو بڑھا دیا۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی۔

جنوبی کوریا کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی اورمیچ کے 50 ویں منٹ میں Son Heung Min نے جنوبی کوریا کے لیے پہلے گول کر ڈالاجس کے بعد جنوبی کوریا کے کھیل میں تیزی نظر آئی مگر الجزائر کے یاسین براہیمی 68 ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے ٹیم کو تین گول کی برتری کو بحال کر دیا۔ میچ کے 72 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کے Koo Jacheol نے دوسرا گول کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا مگر الجزائر کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔