فٹبال ورلڈ کپ:برازیل کو 7-1 سے تاریخی شکست، جرمنی فائنل میں پہنچ گیا

Football World Cup

Football World Cup

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا، اور 7-1 سے فتح حاصل کرکےورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیا۔ برازیل کو 12سال بعد ہوم گراؤنڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔برازیل کی ٹیم ابتدائی ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔

ابتدائی نصف گھنٹے کے اندر جرمنی نے 5 گول اسکور کردیے تھے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 2 گول اسکور کرکے جرمنی نے تاریخی فتح کو یقینی بنادیا ۔ برازیل دوسرے ہاف میں صرف ایک گول اسکور کرسکا۔

جرمنی کی جانب سے ٹونی کروزےنے 2گول اسکورکیے جبکہ مولر، کروز اور سمیع خدیرہ نے ایک ایک گول کیا۔ اس طرح جرمنی شاندار طریقے سے فائنل میں پہنچ گیا۔ اس طرح جرمنی سب سے زیادہ مرتبہ 8 ویں بار ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔