فٹبال ورلڈکپ : برازیل میں اسٹیڈیمز کی تعمیرمیں تاخیر

Brazil Stadium

Brazil Stadium

برازیل (جیوڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے لئے برازیل میں اسٹیڈیم کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے۔ میزبان ملک نے فیفا کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن تک کام کرنے مکمل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال بارہ جون سے برازیل میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ رواں سال جون میں کونفیڈریشن کپ بھی برازیل میں ہی منعقد ہونا ہے۔

کنفیڈریشن کپ کی آدھی سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔ لیکن فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیمز کا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دوہزار تیرہ دسمبر تک میگا ایونٹ کے تمام چھ اسٹیڈیمز کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ لیکن تعمیراتی کام آئندہ سال اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔