ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے برازیل اور چلی کے درمیان ہونے والے میچ میں برازیل نے چلی کو پنالٹی ککس پر ہرا کر ورلڈ کپ سے کک آؤٹ کر دیا۔
برازیل نے چلی کوپنالٹی ککس پر 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد برازیل اور چلی کے درمیان میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے اضافی وقت دیا گیا۔
تاہم اضافی وقت میں بھی میچ برابررہا جس کے بعد برازیل اورچلی کے درمیان میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پنالٹی ککس کا موقع دیا گیا۔ پانچ، پانچ پنالٹی ککس دونوں ٹیموں کو دی گئیں جن میں سے برازیل نے 3 ککس پر گول کیے جبکہ چلی صرف 2 گول کرسکا۔
اس سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔