ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کیلیے برازیلین اسکواڈ کا اعلان 7 مئی کو کیا جائیگا، اطالوی کلب اے سی میلان میں کھیلنے والے تجربہ کار اسٹرائیکر کاکا میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔
تاہم اس کیلیے وہ اطالوی کلب کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، موجودہ کوچ فلپ اسکولیری نے کاکا کوگذشتہ برس روس اور اٹلی کیخلاف دوستانہ میچز کیلیے برازیلین ٹیم میں طلب کیا تھا، ہفتے کی شب اے سی
میلان کیلیے 300 واں میچ کھیلنے والے کاکا نے شیوو کیخلاف ٹیم کی 3-0 سے فتح میں گیند کو جال کی راہ دکھائی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ابھی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان میں وقت باقی ہے، لہذا میں عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برازیلین ٹیم میں جگہ بنانا چاہوں گا۔