ماسکو (جیوڈیسک) پ روس کے گیارہ شہروں اور بارہ وینیوز پر فٹبال ورلڈ کپ کی 32 ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے اِن ایکشن ہوں گی۔ ماسکو میں سجی ڈراز کی پُروقار تقریب کے مطابق گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے شامل ہیں۔
گروپ بی میں پرتگال، سپین، مورکو، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجئم، پاناما، تیونس، انگلینڈ، گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔
14 جون کو میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی مقابلہ شیڈول ہے۔ 15 جون کو مصر اور یوراگوئے کا مقابلہ ہو گا۔ ایونٹ کے دوسرے روز دو مسلمان ملک مراکش اور ایران مد مقابل ہوں گے۔
پندرہ جون کو ہی پرتگال اور سابق عالمی چیمپئن سپین آمنے سامنے آئیں گے۔ فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کا ٹائٹل مقابلہ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔