فٹ بال ورلڈ کپ، فیفا اربوں ڈالر کمائے گی

Football

Football

لاہور (جیوڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں قائم اقتصادی تحقیق کے ادارے ایچ ڈبلیو ڈبلیو آئی نے دستیاب اعداد و شمار کی مدد سے حساب لگایا ہے کہ برازیل نے سٹیڈیمز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں بھی دَس ارب یورو تک کی رقم خرچ کی ہے۔

جو آگے چل کر اِس ملک کی ترقی میں بہت کام آئے گی۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کو کیا ملے گا، اس حوالے سے کہا گیا ہے ، اندازہ ہے کہ فیفا کو تقریباً 3.5 ارب یورو کی آمدنی ہو گی۔ اس میں سے تقریباً دو ارب یورو ٹیلی وژن کے حقوق کی فروخت سے جبکہ باقی مارکیٹنگ سے حاصل ہوں گے۔

تا ہم فیفا اپنی آمدنی فوراً ہی آگے تقسیم کر دیتی ہے،اور اس میں سے صرف دَس فیصد اپنے پاس رکھتی ہے ،اورنوے فیصد رقم فیفا کی رکن تنظیموں کو منتقل کر دیتی ہے۔ یہ پیسہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ان کی کارکردگی کے اعتبار سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

اور ساتھ ساتھ ان ٹیموں کو بھی ملتا ہے، جنہوں نے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی ہوتی ہے۔اگر فیفا نے برازیل میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سے حاصل شدہ متوقع آمدنی میں سے دَس فیصد بھی اپنے پاس رکھا تو یہ رقم اندازاً 350 ملین یورو بنے گی۔