کلب فٹبال ورلڈ کپ فائنل: ریال میڈرڈ کی جاپانی ٹیم کو چار دو سے شکست

Ronaldo

Ronaldo

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ہونے والے فٹبال کلب ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ ریال میڈرڈ نے چار دو سے جیت لیا۔ میزبان کاشیما انٹلرز کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

کریما بینزیما نے ریال میڈرڈ کو نویں منٹ برتری دلائی۔ اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے گولز کی ہیٹ ٹرک بنا کر مشکل میچ کو آسان جیت میں تبدیل کر دیا۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کا میچ سنسنی خیز ہوا۔ دو دو کا برابر مقابلہ پنلٹی ککس کے ذریعے 3-4 سے اٹلیٹکو کے نام رہا۔